گوجرانوالہ میں یہ واقعہ نوشہرہ روڈ کی ایک تنگ گلی میں واقع دومنزلہ سکول کی عمارت میں پیش آیا۔ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول انتظامیہ نے جنریٹر چلادیا، جس کی آواز سے تنگ آکر کلاس ٹیچرنے کمرے کےدروازے اور کھڑکیاں بندکرادیں،تاہم جنریٹر کادھواں کمرے میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے کلاس میں موجود طالبات میں سے سترہ دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگیئں،واقعہ کے بعد ریسکو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے متاثرہ لڑکیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ بے ہوش طالبات میں سے عنبر،آمنہ اور عائشہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔