نئے اٹارنی جنرل جسٹس ریٹائرڈ مولوی انوارالحق کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

درخواست محمداسلم گھمن ایڈووکیٹ نے دائرکی ہے جس میں فیڈریشن اور وزارت قانون وانصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گذار نے موقف اختیارکیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مولوی انوارالحق نے تین نومبر دو ہزارسات کو
پی سی او جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اورسپریم کورٹ کے لارجر بنچ نےاس اقدام پرانہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا تھا اس اعتبارسے مولوی انوارالحق توہین عدالت کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست گذار کاکہنا ہےکہ اٹارنی جنرل کا عہدہ ایک آئینی منصب ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ الزامات سے مبرا کسی آئینی یا قانونی ماہرکو یہ عہدہ سونپا جائے۔

ای پیپر دی نیشن