درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقاراحمد بھٹہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ جڑواں شہروں میں ہوائی اڈوں کی موجودگی کی وجہ سے مسافر طیاروں کو نچلی سطح پر پروازیں کرنا پڑرہی ہیں جبکہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لہر کا شکار ہے ایسے میں مسافر طیاروں کے تحفظ کے لیے خصوصی نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ درخواست گذارکا کہنا ہے کہ دونوں شہروں کی پولیس مسافر طیاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لہذا اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہوائی اڈوں کے قریب مسافر طیاروں کی نگرانی کے لیے واچ ٹارو نصب کیے جائیں۔