جماعت اسلامی لالہ موسٰی کے زیر اہتمام بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پشاور خودکش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Apr 21, 2010 | 20:55

سفیر یاؤ جنگ
مظاہرین نے حکومت بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لالہ موسٰی کے امیر ڈاکٹر احسان شاہ نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا خود کش حملہ غیرملکی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلیک واٹر پاکستان میں خفیہ کارروائیوں میں ملوث ہے لیکن اس کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔ ڈاکٹر احسان شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے لیکن حکومت اس کیلئے کوئی  ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی۔ اس موقع پر مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کردی اور پشاورخود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
مزیدخبریں