گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی اور شباب ملی کے زیراہتمام پشاورخودکش حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیرعبید اللہ گوہر اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی ان مذموم ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بد امنی، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مزدوروں کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کرے گی۔ اس موقع پرمقررین نے مقامی پولیس افسران کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولیس کوپرامن شہریوں کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشاور بم دھماکے کے ملزموں کی نشاندہی کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن