منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ انجمن تاجران ملکوال نے لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ کومکمل شٹرڈاون کا اعلان کیا ہے۔

Apr 21, 2010 | 21:00

سفیر یاؤ جنگ
بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاوالدین اور اس کے نواحی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی ہیں، گرمی سے شہریوں کی نیندیں حرام جبکہ گھروں میں استعمال کا پانی ختم ہونے سے وہ دوہرے عزاب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ شہریوں  کا کہنا تھا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ان کے لئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ شہریوں کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا دفاتر کے گھیراو کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ دوسری جانب  انجمن تاجران ملکوال نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف جمعہ کو شٹرڈاون ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزیدخبریں