پیپلزپارٹی کے رہنماوں صفدر عباسی اور ناہیدخان نے کہا ہے کہ حکومت بےنظیربھٹو کے قاتلوں کو جلد بےنقاب کرے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائے عالمگیر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ شہید بےنظیر کے قاتلوں کو جانتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ وہ قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں۔ ناہید خان اور صفدر عباسی نے کہا کہ بےنظیرکا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر اور جائے وقوعہ سے شواہد مٹا کرمعاملہ اقوام متحدہ کے حوالے کرنا فضول تھا جس کی حقیقت اب سامنے آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سترہ کروڑ عوام شہید بے نظیرکے قاتلون کو بےنقاب دیکھنا چاہتے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن