بتایا گیا ہے کہ بہاولنگراوراس کے گردونواح میں بیس گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوشیڈنگ کے باعث ہونے والی پانی کی شدید قلت نےعوام کا جینا دوبھرکردیا ہے جس کے خلاف شہر بھرمیں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے چشتیاں روڈ بہاؤلی چوک سمیت مختلف جگہوں پرٹائرجلا کرگھنٹوں ٹریفک بلاک کئے رکھی۔ مظاہرے کے شرکاء نے خالی گھڑے اوردیگر پانی والے برتن اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔