سینٹرل جیل حیدرآباد میں قیدیوں کا احتجاج ایک مرتبہ پھرشروع ہوگیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں قیدی بیرکوں کی چھتوں پرچڑھ گئے۔

قیدیوں کےرہنماؤں گل حسن، نظیربھٹو وغیرہ کو جیل انتظامیہ نے مذاکرات کے لئے بلایا اورہاتھ پیرباندھ کر کوٹھری میں ڈال دیا۔ اس واقعہ پر قیدیوں نے احتجاج شروع کردیا اور بیرکوں کی چھتوں پرچڑھ گئے۔ دوسری جانب قیدیوں نے الزام لگایا ہے کہ میڈیا کوریج کے باعث جیل انتظامیہ کی غیر قانونی آمدن بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ آئے دن قیدیوں پر تشدد کرتے ہیں۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا جانے والا ہے اور اسی وجہ سے قیدیوں کے تمام لیڈروں کو باندھ کرکوٹھری میں ڈال دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن