جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ پشاوردھماکے میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کو شہید کیا جانا ٹارگٹ کلنگ ہے۔

Apr 21, 2010 | 21:27

سفیر یاؤ جنگ
وہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پشاور بم دھماکے میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کی شہادت کے خلاف کئے جانےوالے مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔  اسداللہ بھٹو نے کہاکہ پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کےخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی نکالی تھی جس میں بم دھماکہ کرکے جماعت اسلامی کے رہنماوں و کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس   حملے کا اس کا رُخ موڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی ایجنڈے  کے تحت گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔  جماعت اسلامی  کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے پلانٹ لگانے کیلئے امریکی سرمایہ کاروں کو لانا چاہتی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائےگا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما عبدالوحید قریشی، ڈاکٹر سیف الرحمن، مشتاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں