حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں ڈی ڈی او ہیلتھ نے مختلف کلینکس پر چھاپے مارکرتین عطائی ڈاکٹروں اورایک ڈسپنسرکو گرفتارکرلیا۔  

Apr 21, 2010 | 21:28

سفیر یاؤ جنگ
ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹراحمد حیدر نے شکایات ملنے پرپریٹ آباد میرنبی بخش ٹاون میں مختلف کلینکس پرچھاپے مارے۔ اس دوران کلینکس سے جانوروں کو دی جانیوالی ادویات سمیت سرکاری پروگرامز کی ادویات بھی برآمد ہوئیں جس پر تین ڈاکٹروں اور ایک ڈسپنسر کو گرفتارکرلیا گیا۔ ڈی ڈی او ہیلتھ احمد حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارہونے والے تینوں ڈاکٹر ہومیو پیتھک ہیں جبکہ یہ لوگ مریضوں کو ایلوپیتھک اورجانوروں کی ادویات استعمال کروا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عطائی ڈاکٹرز کے پاس سے برآمد ہونے والی ادویات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرینگے جس کے بعد ان کےخلاف ممکنہ کارروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں