سول جج ٹھٹھہ غلام محمد میتھلو نے سجاول کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے غیرقانونی طورپر گرفتار کئے گئے شخص مورخاصخیلی کے بھائی کی درخواست پرتھانہ پرچھاپہ مارا تاہم اس دوران تھانہ سے متصل پولیس کوارٹر سے غیرقانونی طورپرقید کی گئی دو خواتین زرینہ اوراس کی والدہ شہزادی کو بچے سمیت بازیاب کرا لیا گیا۔ شہزادی نے بتایا کہ سجاول تھانہ کے ہیڈ محررنے اسے قید میں رکھا ہوا تھا۔ پولیس کے اعلٰی حکام نے خاتون کے میڈیکل چیک اپ کے بعد سیشن جج ٹھٹہ غلام مصطی میمن کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔