امریکہ نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی طرف سے  بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث قرار دینے کے الزام کو شرانگیزاور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 

Apr 21, 2010 | 23:35

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے گزشتہ ہفتے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے امریکی حکومت پربے بنیاد الزام عائد کئے، امریکہ ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی فوری طور پرمذمت کی تھی اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ دوسری طرف وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حمید گل کا کہنا تھا کہ اگرامریکہ بےنظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث نہیں تو پھرپاکستان اورافغانستان کیلئےسابق امریکی نمائندے نیگروپونٹے اورسابق امریکہ وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس نے اقوام متحدہ کے کمیشن کے سامنے پیش ہو کربیانات ریکارڈ کیوں نہیں کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ترجمان امریکی سفارتخانے کی وضاحت میں بھی تضادات ہیں۔
مزیدخبریں