نوائے وقت اقبال اور نظرےہ پاکستان

Apr 21, 2010

سفیر یاؤ جنگ
مرزا محمد صادق جرال............
مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل کو وفات پا گئے مگر یہ بھی ایک حقیت ہے ہے کہ علامہ اقبالؒ دنیائے اسلام میں ہی نہیں علم، فلسفہ شاعری، ادب اور سیاسی و سماجی علوم میں ہر جگہ اپنا بلند ترین مقام رکھتے ہیں۔ ایران انہیں اپنا شاعر تسلیم کرتا ہے یورپین ممالک میں ان کے کلام اور فلسفہ پر ریسرچ ہو رہی ہے بھارتی وزیراعظم ان کی نظمیں ترنم سے پڑھتے ہیں۔
علامہ اقبالؒ ایک آفاقی شاعر اور فلسفی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں جو تحاریک آزادی چل رہی ہیں اس میں ان کے اشعار کے تراجم اور فلسفہ کے حوالے دیئے جاتے ہیں۔ کشمیری عوام گزشتہ ایک سو برس سے اقبالؒ کو اپنا رہبر اور قائد تسلیم کرتے ہیں اور آپ ہی کے فلسفہ آزادی کے تحت پہلے ڈوگرا راج سے اور پھر ہندو سامراج سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لاکھوں جانوں کی قربانی دے چکے ہیں اور کشمیری آج بھی علامہ اقبالؒ کی روح کے سامنے کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں کہ ہم تھکے نہیں فکرِ اقبالؒ ہمیں ہمہ وقت تازہ دم رکھتی ہے۔
نظریہ پاکستان، اقبالؒ نے ہی وضح کیا جوکہ درحقیقت ہر مسلمان کے لئے نظریہ حیات ہے کیونکہ اقبالؒ نے اسے قرآن حکیم سے اخذ کیا ہے۔ نوائے وقت نے اس نظریہ کو ہمیشہ زندہ جاوید رکھا اس لئے وہ مبارک باد کا مستحق ہے۔
نوائے وقت نے ہر حال اور ہر دور مےں نظرےہ پاکستان کے فروغ کے لئے مثالی کردار ادا کےا چاہے وہ اےوب خان کا مشکل دور ےا سوشلزم کی ےلغار ہو ےا مشرف دور کی روشن خےالی۔ جب ہماری حکومتےں اور سےاسی جماعتےں نظرےہ پاکستان کا نام لےتے ہوئے شرماتی تھیں تب بھی نوائے وقت اور مجےد نظامی نے اسلام اور نظرےہ پاکستان کو جدانہےں ہونے دےا اور پورے ملک مےں نظرےاتی لام بندی کی۔ عوام کو خوشی ہے کہ نوائے وقت کے بانی حمےد نظامی مرحوم کی متعےن کردہ سمت کو مجےد نظامی نے اسی جوش جذبہ سے جاری رکھا ہوا ہے۔ تحرےک پاکستان مےں جب نوائے وقت کا آغاز جےسے ہوا کا تازہ جھونکا تھا اس مشکل دور مےں نوائے وقت جےسے اخبار کی پہلے سے زےادہ ضرورت ہے۔ نوائے وقت اور مجےد نظامی کشمےری عوام کے بھی محسن ہےں۔ تحرےک آزادی کشمےر کے سب سے بڑے سفےرہےں، مظلوم کشمےری عوام کے لئے سب سے زےادہ اہم کردار ادا کیا اور کر رہے ہےں بلکہ بھارت مےں مجےد نظامی کو اپنا دشمن تصور کےا جاتا ہے۔ وہ کسی مصلحت کا شکار نہےں ہوئے انہوں نے ہمےشہ مثبت صحافت کی ہے۔ نوائے وقت وطن عزےز کا وہ اخبار ہے جس کے شروع سے آج تک اپنی عظےم رواےات کو قائم رکھنا اپنا فرض اولےن سمجھا ہے چونکہ حمےد نظامی بانی نوائے وقت تحرےک پاکستان کے سرگرم کردار تھے اس لئے مجےد نظامی نے اپنی زندگی کو نظرےہ پاکستان اور کشمےر کی آزادی کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ وہ فکر اقبالؒ اور قائداعظمؒ کا ارشاد کشمےر پاکستان کی شہہ رگ کی روشنی مےں کشمےر کو تقسےم ہند کا نامکمل اےجنڈا تصور کرتے ہےں تحرےک آزادی کشمےر کی بھرپور حماےت کرتے ہےں اور اس مشن کےلئے اپنے آپ کو اور نوائے وقت کو وقف کر رکھا ہے اس سے کشمےرےوں کے حوصلے بلند ہوئے ہےں ان کا مشن ہماری حکومتوں اور سےاسی راہنماوں کے لئے پےغام ہے بلاشبہ مجےد نظامی نوائے وقت کشمےرےوں کے محسن ہےں۔
مزیدخبریں