ایران 2015ءتک امریکہ پر میزائل حملہ کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے‘ پینٹاگون

Apr 21, 2010

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ایران 2015ءتک امریکہ پر میزائل حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران غیر ملکی تعاون سے 2015ء تک امریکہ تک مار کرنے والے بین الابراعظمی میزائل تیار کرسکتا ہے۔ امریکی آرمڈ سروس کمیٹی کے چیئرمین آئیک سکلٹن کے مطابق ایران کی عسکری صلاحیتوں کے بارے میں یہ ایک جامع رپورٹ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران حزب اللہ کے تعاون سے اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی مفادات کے لئے خطرہ ہے۔
مزیدخبریں