زخمی اور گنہگار چرچ کی سربراہی کر رہا ہوں:پوپ بینیڈکٹ

ویٹی کن سٹی (ریڈیو مانیٹرنگ/ اے ایف پی) پوپ بینیڈکٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ زخمی اور گنہگار چرچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے پانچ سالہ دور میں بہت سے چرچ گناہوں کے اڈے کے طور پر پائے ہیں یہی وجہ ہے کہ پادریوں کے خلاف بہت سے سکینڈلز سامنے آئے ہیں انہوں نے یہ بات ایک کارڈنل کے خلاف سامنے آنے والے جنسی سکینڈل کے بارے میں فیصلہ کرنے والے 50کارڈینلوں کے اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسے سکینڈلز کے دائرے میں صرف یہی کارڈنل نہیں آتا بلکہ تمام کارڈنلز اس زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں یہ محض ایک کارڈنل کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ کارڈنلز کے کالج کی عزت کا سوال ہے۔ اس سے ایک نہیں تمام کارڈنلز کی عزت پر حرف آیا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمیں اقدامات کرنا ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن