ملک میں بجلی کا بحران، شارٹ فال چارہزار چار سو سڑسٹھ میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں بھی اضافہ ۔

پنجاب میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم قدرے بہتر ہے تاہم اس کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔ فیصل آباد میں بھی بارہ سے چودہ گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے۔ دوسری طرف کراچی کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کے لئے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےجس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ادھرسینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست نپیرا کو بھجوا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن