کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں جوئے کے اڈے کے قریب دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اورتیس سے زائد زخمی ہوگئے

کراچی کی گھاس منڈی میں واقع رمی کلب کے باہر بم سے حملہ کیا گیا، دھماکے میں پندرہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد بم کے چھرے لگنے سے زخمی ہوئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ جائے وقوعہ پرگہراگڑھا پڑگیا ہے، دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ کو سیل کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔ دھماکے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکومت نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو ڈیوٹی پر بلالیا ہے۔ گھاس منڈی ایک رہائشی علاقہ ہے، اس لئے دھماکے کے بعد علاقے میں بگھڈرمچ گئی، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن