مشہورامریکی جریدے نے دو ہزارگیارہ کے سو بااثرافراد کی لسٹ جاری کردی، آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا سترہویں نمبر پر ہیں۔

Apr 21, 2011 | 14:48

سفیر یاؤ جنگ
ٹائم میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی نئی لسٹ میں مصرکے نوجوان وائل گھونم با اثرترین افراد میں سرفہرست ہیں۔ دو ہزارآٹھ میں پاکستان کی آئی ایس ائی کے سربراہ بننے والے احمد شجاع پاشا کا سترہواں نمبر ہے۔ جبکہ عراق کے مقتدٰی الصدر چوالیسیں نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے صحافی سعد محسنی چونتیسویں جبکہ افغانستان ہی کی ماریہ بشیر اکسٹھ ویں نمبر پرہیں۔ امریکی شہریت کے حامل القاعدہ کےانور الاولکی کا پینتالیسواں نمبر ہے۔ لسٹ میں بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا باون واں جبکہ مشہور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا باسٹھ واں نمبر ہے۔
مزیدخبریں