چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی نے ٹرسٹ کے وفد کے ہمراہ مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

شاعرمشرق کے تہترویں یوم وفات کے سلسلے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے وفد نے مزار اقبال کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت مجید نظامی نےکی۔ وفد میں وائس چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد، جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد ڈوگر، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال، ممتازمذہبی سکالر زید حامد، پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے سیکرٹی جنرل خورشید احمد، اور ممتاز ثناء خواں اختر قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار کے احاطہ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اختر قریشی نے علامہ اقبال کا منظوم کلام پیش کیا۔ وفد نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر دی نیشن