ملکی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارنوسو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگیا۔

Apr 21, 2011 | 15:18

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹرمیں نمایاں تیزی رہی اور او جی ڈی سی ایل کا شیئرز اپنی ایک روز کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اناسی پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارنوسو چوبیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم سات کروڑگیارہ لاکھ شیئرز رہا جبکہ نشاط ملز اور نیشنل بینک کے شیئرز میں سب سے زیادہ کاروبار ہوا۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی اورایل ایس ای انڈیکس بتیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار دو سو پچھتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو آٹھ کمپنیوں میں اٹھائیس کے حصص میں اضافہ، انتیس میں کمی جبکہ اکاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں