ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران پانچ کروڑاٹھاسی لاکھ ڈالرزاضافے کے بعد سترہ ارب سینتیس کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق سولہ اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرسترہ ارب اکتیس کروڑتہتر لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ سطح سے بڑھ کر سترہ ارب سینتیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرز کی سطح پرپہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ پچپن لاکھ ڈالرز کی کمی آئی ہے تاہم کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزرو میں آٹھ کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ سولہ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے ڈالر ڈیپازٹس تیرہ ارب نوے کروڑچھیانوے لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب چھیالیس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن