عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اورچاندی کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت سینتالیس ہزار پانچ سو روپے ہوگئی۔

Apr 21, 2011 | 15:21

سفیر یاؤ جنگ
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت پندرہ سوآٹھ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ جمعرات کوملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سوروپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں ایک سو بہتر روپے کا اضافہ ہوا۔ کراچی سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت سینتالیس ہزار پانچ سوروپے اور دس گرام سونے کے نرخ چالیس ہزارسات سو چودہ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ دوسری طرف چاندی کی قیمت بھی اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک سو تیس روپے بڑھ کر چودہ سو ستر روپے ہوگئی۔
مزیدخبریں