پیپلزپارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں کئی ارکان نے مسلم لیگ قاف کو حکومت میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

ایوان صدراسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ قاف کو حکومت شامل کرنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں مظفرگڑھ سے رکن اسمبلی عبدالقیوم جتوئی سمیت چند ارکان نے مسلم لیگ قاف کو حکومت میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہارکیا اور کہا کہ اس سے مسلم لیگ نون کو پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا موقع ملے گا جس پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قاف لیگ اس وقت تک قاتل لیگ تھی جب تک وہ پرویز مشرف کے ساتھ تھی اب وہ قاتل لیگ نہیں۔ صدر مملکت نے پنجاب کی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے جنوبی پنجاب میں مہم تیز کرے۔

ای پیپر دی نیشن