محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں پچپن ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اس کے علاوہ کراچی بتیس، ملتان، گلگت اور مظفرآباد اکتیس، اسلام آباد تینتیس، لاہور پینتیس، فیصل آباد چونتیس، پشاور انتیس، کوئٹہ تئیس اور مری میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔