نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں یوگا گرو رام دیو اور سماجی کارکن انا ہزارے نے ملک میں بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مشترکہ مہم کا آعاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تین جون کو جنتر منتر پر ایک روزہ مشترکہ روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوگا گرو رام دیو اور سماجی کارکن انا ہزار نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف وہ مشترکہ مہم چلائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کالے دھن والوں کو بیرون ملک محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے اور بدعنوانی کے مخالف اراکین پارلیمنٹ کے تیار کردہ لوک پال بل کی حمایت کرکے ملک میں بدعنوانی کے ایشو سے جان چھڑا رہی ہے انہوں نے کہا کہ لوک پال بل کے مسودے میں جب تک بدعنوانی کے مرتکب وزراءکو جیل بھیجنے کا عزم نہ شامل کیا جائے بل غیر موثر اور کمزور ہے۔