یوم اقبالؒ کو غلامانہ ذہنیت سے نجات کے طور پر منانا چاہئے: ڈاکٹر صدف علی

لاہور(پ ر) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے یوم وفات علامہ اقبال ؒ کو غلامانہ صورت اور غلامانہ ذہنیت سے نجات کے دن کے طور پر منانا چاہئے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعہ خواب غفلت سے سوئی ہوئی مسلم امہ خصوصاً برصغیر کے مغرب زدہ اور خوشحال طبقہ کو جھنجھوڑا اور انہیں بیدار کر کے ان میں آزادی کی روح پھونک دی تھی۔ یوم وفات علامہ اقبال کے سلسلہ میں ادارہ قومی تشخص کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد انگریز تو یہاں سے چلا گیا مگر اپنی جگہ تربیت یافتہ مغربی جانشین چھوڑ گیا جو ملک میں انگریزوں سے بھی زیادہ فرنگی تہذیب و تمدن کے دلدادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک نے غیر ملکی زبان میں علم حاصل کر کے ترقی نہیں کی بلکہ اپنی قومی زبان میں ہی ترقی کی ہے۔ انگریزی کو بطور زبان ضرور پڑھایا جائے مگر اسے ذریعہ تعلیم نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے شرح خواندگی میں مزید کمی ہو جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن