لاہور (نیٹ نیوز+ آئی این پی) پولیس نے راوی پل کے قریب بارود سے بھرا ٹرک اور 2 افراد کو پکڑ کر لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں تخریبی کارروائی کیلئے علاقہ غیر سے بارودی ٹرک بھجوایا گیا جسے گزشتہ روز لاہور پہنچنے پر راوی پل کے قریب پولیس نے روک کر تلاشی لی تو بارود سے بھری 250 بوریاں برآمد ہوئیں۔ ٹرک میں سوار دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا۔