اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) نگراں وزیراعظم نے مزید وفاقی سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی کی چھٹی منظور کرلی گئی۔سیکرٹری آئی ٹی شاہد رشید کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔جاوید اقبال کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سیرت اصغر کو سیکرٹری نارکوٹکس لگادیا گیا جبکہ سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔