لاہور میں انتخابی مہم کا آغاز‘ داتا دربار حاضری‘ تبدیلی ایکسپریس چل پڑی‘ پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ ن تباہی کی ذمہ دار ہیں‘ دوبارہ واپس نہیں آئینگی: عمران

لاہور (سپیشل رپورٹر +ثناءنیوز/ این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ملک کے بینکوں سے اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں، بیرون ملک اثاثے منتقل کرنے والوں، لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں، عوام کو مہنگائی ، بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو عوام ہمیشہ کےلئے مسترد کر دیں گے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ہونے والی قومی تباہی کی اصل ذمہ دار نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ہے پی ٹی آئی کی تبدیلی کی ایکسپریس چل پڑی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے اپر مال کے دفتر کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے داتا دربار حاضری دی اور دیگر علاقوں میں پارٹی کے دفاتر کے افتتاح بھی کئے اس موقع پر تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان اور پارٹی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ عمران خان نے کہا ڈیرھ سو ارب روپے کے ناکام اور فلاپ منصوبے دینے والی نواز لیگ اب پنجاب کے عوام کو یرغمال نہیں بنا سکتی۔ میاں برادران سن لیں اہل لاہور ان کو دوبارہ مسند اقتدار پر نہیں پہنچنے دیں گے۔ یوتھ اور نوجوان نسل ملک کی بھاگ ڈور سنبھالے گی جسے پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد میں ٹکٹ دے کر انتخابی میدان میں اتارا ہے اور تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ عوام نئے پاکستان کی تشکیل کےلئے نکل پڑے ہیں وہ کسی قیمت پر روایتی سیاست دانوں کو دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے لاہور کے دورے کے دوران این اے 118 میں این اے 120 ، این اے 121 ، اور این اے 122 ، کے مین پارٹی دفاتر کا افتتاح بھی کیا۔ ثناءنیوز/ این این آئی کے مطابق عمران خان نے کہا 11مئی کو زندہ دلان لاہور نئی سیاسی تاریخ رقم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو یادگار کامیابی دلائیں گے۔ گذشتہ5 برسوں میں ہونے والی قومی تباہی کا اصل ذمہ دار نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ تھا۔ جنہوں نے ایک دوسرے کو کاندھا پیش کر کے عوا م کو غربت، جہالت اور بدانتظامی میں ڈالے رکھا پی ٹی آئی کی ”تبدیلی ایکسپریس “ چل پڑی ہے نوجوان اب نئے پاکستان کی تشکیل کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے اور روایتی سیاست کے سومنات گرا دیئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہر حلقے میں پارٹی چیئرمین عمران خان کا والہانہ استقبال کیا۔ان پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نوجوانوں کی ٹولیاں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی اور پی ٹی آئی کے ترانے گاتی رہیں ۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا شکاری بن کر آیا ہوں اور کاغذی شیروں کا شکار کروں گا، کرکٹ کھیلتا تھا لیکن نشانہ بھی اچھا تھا۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے نوجوان تبدیلی لاکر رہیں گے، نقلی شیر نوجوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اب آپ کو سرکس کے شیر نظر نہیں آئیں گے، نئے پاکستان کی تشکیل ہیں، نوجوانوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، کارکنوں کو نئے پاکستان کی نوید سناﺅں گا، نوازشریف کیا آپ جنگ کیلئے تیار ہیں۔ مزید برآں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سونامی کے آگے شیر نہیں ٹھہر سکے گا۔ شیر کے ب±رے دن آنے والے ہیں، نوازشریف اور پیپلزپارٹی نے 5-5باریاں لیں لیکن انہوں نے ملک کیلئے کیا کیا؟ کا کہنا تھا گورنر ہاﺅس 3ہفتے کا مہمان ہے۔ لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز توقعات کے مطابق ہے۔ 6مئی کو جی ٹی روڈ پر لاہور سے اسلام آباد تک سونامی برپا ہو گا، سابق حکمرانوں کو اب احتساب کا سامنا کرنا ہو گا، دونوں بڑی جماعتیں ملکی مسائل حل نہیں کر سکتیں۔ عمران خان نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان واپس آکر غلط فیصلہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...