علامہ اقبالؒ کا یوم وفات، ایوان کارکنان میں خصوصی تقریب آج ہو گی، مجید نظامی صدارت کرینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) شاعر مشرق‘حکیم الامت‘مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 75 ویں یوم وفات کے موقع پرآج اتوار -21اپریل 2013ءکو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کریں گے۔ مقررین میں وائس چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، سیکرٹری جنرل )ق( لیگ سید مشاہد حسین‘ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال‘سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیرسید محمد کبیر علی شاہ گیلانی‘سابق ممبرقومی اسمبلی بیگم بشریٰ رحمن‘خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی ‘ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی‘ ڈاکٹر زاہد منیر عامراورعلامہ احمد علی قصوری شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناءشام پانچ بجے تحریک پاکستان کے کارکن اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدےداران ڈاکٹر مجید نظامی کے ہمراہ مزار علامہ اقبالؒ پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...