لاہور (پ ر) مسلم لیگ ق لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ چودھری برادران اقتدار میں آکر عوام کو لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری سے نجات لائیں گے ملک کو چودھری برادران جیسے ایماندار قایدت کی ملک کو اشد ضرورت ہے عوام ملک کی بہتری کیلئے ق لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ دیں ناصر رمضان گجر نے مزید کہا ہے کہ ق لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بدولت دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکن بڑے جوش اور جذبے سے اس جماعت میں شمولیت کر رہے ہیں پانچ سال تک حکومتی بے حسی کا شکار عوام ن لیگ سے انتقال لینے کیلئے بے چین ہیں ۔
چودھری پرویز الٰہی اقتدار میں آکر لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے: ناصر رمضان گجر
Apr 21, 2013