موسیقی سننے کا بیحد شوق، کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں: صباءقمر

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ، اس قدر مصروف ہوں کہ ساری توجہ صرف اداکاری پر مرکوز ہے ہماری ٹی وی انڈسٹری مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور اسے کوئی خطرہ لا حق نہیں لیکن ہمیں پھر بھی غافل نہیں ہونا چاہیے اور مزید بہتری کے لئے کاوشیں جاری رکھنی چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہوں اور اپنے کام سے مطمئن ہوں لیکن آ ج بھی سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں اور جہاں سے بھی سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن