اسلام آباد(آن لائن) دوسری طرف ہر پاکستانی کیلئے سالانہ صرف 95 روپے کا صحت بجٹ رکھا جاتا ہے جبکہ حکمرانوں‘ بیوروکریسی‘ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی غفلت نے سرکاری علاج گاہوں کا نظام تباہ کردیا۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2013-14 کے بجٹ میں صحت کیلئے 35 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے جس سے صحت کی 17 سکیمیں جاری رکھنا مقصود تھا۔ پنجاب حکومت نے 82 ارب‘ خیبر پی کے نے 22 ارب‘ سندھ میں 17 ارب 33 کروڑ روپے رکھے گئے۔ کل رقم 171 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے جسے کل آبادی پر تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی پاکستانی 95 روپے بجٹ بنتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں آج بھی صرف 2 فیصد شعبہ صحت پر استعمال ہورہا ہے۔