سیاسی‘ معاشی دہشت گردوں نے جینا حرام کردیا‘ ملک کو ان سے پاک کرنا ہوگا: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر بنانے کے خواب دیکھنے  والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے ایک بار نہیں‘ درجنوں بار پاکستان کو اسلامی ملک بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے  سب غریب تھے۔ جاگیردار اور سرمایہ دار  انگریزوں کی سرپرستی سے ملک کے اقتدار پر قابض ہو گئے۔ سیاست کو جہالت اور ملک کو مفاد اور ڈالر پرستی سے پاک کرنا ہوگا۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دوہرے نظام کی وجہ سے غریب کو جینے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ ہماری جدوجہد غریب عوام کو ان کے حقوق دلوانے کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی دہشت گردوں نے عام آدمی کا جینا حرام کر دیا ہے۔ غریب آدمی 200 روپے کا بل ادا نہ کرے تو اس کا میٹر کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ بڑے لوگوں کے کروڑوں روپے کے بل معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور بیورو کریسی پر برہمنوں کا قبضہ ہے جو عوام کو شودر سمجھتے ہیں۔ سٹیل ملز‘ واپڈا اور پی ٹی سی ایل جیسے ادارے ان کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں۔ پولیس اور ایجنسیاں بھی ان کو پروٹوکول دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ نہاری اور  پائے کھا کر  طاقتور نہیں ہو سکتے۔ بہت جلد اس ملک میں حشر کا میدان برپا ہونیوالا ہے۔  سراج الحق نے کہا کہ حکمران امن کے ہتھیار سے دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ گولی کے بجائے دلیل کا جواب دلیل سے دیا جائے۔ طالبان سے مذاکرات  آگے بڑھا کر  امن حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے چوکیدار اور پرویزمشرف کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے۔ عدالتوں کی بے بسی پر افسوس ہے کہ  مہینوں بعد بھی پرویزمشرف کو مجرم کی طرح پیش نہیں کیا جا سکا۔ دریں اثنا جلسہ عام میں منظور کردہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قومی اداروں کی نجکاری فوری ترک کرے اور ماضی میں ہوئی 167 اداروں کی نجکاری کا حساب دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...