ہمارا امتحان شروع ہو چکا، حقیقی تبدیلی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: پرویز خٹک

نوشہرہ (ثناء نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خان خٹک نے کہا ہے کرپشن سے پاک نظام کے قیام کے لئے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، بڑے سے بڑے فیصلے کرنے پڑے تو ڈنکے کی چوٹ پر کرونگا، نظام کی اصلاح کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔ ساٹھ برسوں کے فرسودہ نظام سے عوام کو نجات دلانے کے لئے جمہوری انداز میں جہاد کر رہا ہوں، میڈیا کی بے جا تنقید کی پروا کئے بغیر خیبرپی کے میں عوام کی مشکلات و مسائل کو حل کررہے ہیں، عوام کو حقیقی تبدیلی لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے دم لے گئی، نظام بدلنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سابق  حکمرانوں نے ملک کو صرف لوٹا، عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انگلش میڈیم سے طبقاتی نظام  تعلیم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نوشہرہ کے عوام نے جو عزت دی وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔ نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل کالج کا قیام نوشہرہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔ نوشہرہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ پختونوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر اپنا فرض پورا کردیا اب ہمارا امتحان شروع ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکوڑہ خٹک میں خوشحال خان خٹک کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں جشنِ خوشحال کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا نظام کو بدلنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...