مظفرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی محفل میں رقاصہ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ایم پی اے نے محفل قریبی دوست کے ڈیرے پر جمائی متعدد ٹی وی چینلز پر چلنے والی وڈیو کے مطابق پی پی 255 سے جمشید دستی گروپ سے جیت کر بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم پی اے علمدار عباس قریشی مجرے کی محفل کے دوران رقاصہ کے ساتھ ڈانس کرتے پائے گئے۔ ذرائع نے وڈیو کے درست ہونے کی تصدیق کی تاہم یہ علم نہیں ہو سکا یہ فوٹیج کتنی پرانی ہے تاہم میڈیا پر یہ وڈیو چلنے کے بعد ایم پی اے کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔