لگتا ہے مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے لئے حکومت، فوج میں مفاہمت ہو گئی : پروفیسر ابراہیم

پشاور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی خیبر پی کے کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دین حق کے غلبہ اور سربلندی کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ اسلامی نظام کے قیام سے ہی امن و امان قائم ہوسکتا ہے۔ امن و امان کی تباہ صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور جنرل مشرف ہیں۔ سابق صدر کو کراچی کے راستے ملک سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مذاکرات کی ناکامی پر پھر مذاکرات کریں گے۔ ملک میں امن لانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ دونوں کمیٹیوں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناصر پور پی کے 9میں آٹھ روزہ فہم قرآن کلاس کے آخری روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت اور فوج کے درمیان مشرف کو محفوظ راستہ دینے کیلئے مفاہمت ہوگئی ہے۔ فوج اور حکومت کا ایک پیج پر نہ ہونا اور طالبان کے اندرونی اختلافات مذاکرات کیلئے نقصان دہ ہیں۔ طالبان سے رابطوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ قوم سے اپیل ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ فوج آئین شکن اور غدار کی پشت پناہی چھوڑ کر اسے سزا دے۔ طالبان فوج اور دوسرے اداروں پر حملوں سے گریز کریں۔ فوج سے بھی اپیل ہے کہ عدل و انصاف کا ساتھ دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...