کابل (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) افغان صدارتی انتخابات کے جزوی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ افغان الیکشن کمشن کے مطابق عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے تاہم واضح اکثریت حاصل نہیں۔ آزاد الیکشن کمشن کے سربراہ احمد یوسف نورستانی نے بتایا کہ تقریباً 50فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ عبداللہ عبداللہ کو 44.4فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ اشرف غنی کو 32.2فیصد ووٹ مل چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 34لاکھ 50ہزار ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ انتخابات میں ایک کروڑ 35لاکھ رائے دہندگان میں سے 70لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے یہ ٹرن آئوٹ 2009ء کے صدارتی الیکشن سے بہت زیادہ ہے۔ اگر کوئی امیدوار 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان 28مئی کو دوبارہ مقابلہ ہو گا۔
افغانستان : صدارتی الیکشن میں عبداللہ عبداللہ کو 44.4فیصد ووٹوں سے بدستور برتری حاصل
Apr 21, 2014