بشام (آن لائن) انجینئر امیر مقام نے بشام فیڈر ٹو کی بجلی بندش پر وزیر اعظم اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سے ملاقات کی۔ بشام فیڈر ٹو پر بجلی بحال کر دی گئی۔ واپڈا حکام کے میٹنگ آج اسلام آباد میں طلب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بشام فیڈر ٹو پر بجلی کی چوری اور لائن لاسسز کی الزامات پر بجلی منقطع کی گئی تھی جس پر علاقے کے عوام نے شدید احتجاج کیا تھا۔ انجینئر امیر مقام وزیر اعظم اور وزیر پانی عابد شیرعلی کی نوٹس میں بھی یہ بات لائے کہ خان خوڑ ڈیم کی تعمیر کیلئے مقامی لوگوں نے قربانیاں دیں جس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ اس مسئلے پر واپڈا کے ساتھ میٹنگ کرکے کوئی مناسب حل نکالا جائیگا۔
امیر مقام ملاقات