اسلام آباد (آئی این پی) دفتر خارجہ 17 سال قبل ہونے والی آو آئی سی کانفرس میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہا۔ گزشتہ ہفتے پی اے سی کے اجلاس میں 17 سال قبل سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کا پتہ چلانے کیلئے کمیٹی نے سیکرٹری خارجہ کو خصوصی ذمہ داری سونپی تھی۔ ذرائع کے مطابق سرتوڑ کوشش کے باوجود حکام کو یہ پتہ نہیں چل سکا کہ سری لنکا، جاپان اور سیالکوٹ سے 60 لاکھ روپے کے مالیتی کراکری سیٹ کہاں غائب ہو گئے ہیں۔ 110 کراکری سیٹوں میں سے صرف چھ سیٹوں کا پتہ چل سکا ہے جو تحفے میں دیئے گئے ہیں۔ فائیو سٹار ہوٹلوں کو ایک کروڑ 5 لاکھ 12 ہزار روپے کے اخراجات کا بھی ریکارڈ نہیں مل سکا ہے۔ سیکرٹری خارجہ افسران پر برہم ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ آو آئی سی کانفرس میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا سراغ لگانے میں ناکام
Apr 21, 2014