جعلی پیروں، عاملوں کیخلاف قانون سازی، جماعت اسلامی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)  پارلیمانی لیڈر  اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر  سید  وسیم اختر  نے جعلی پیروں  اور عاملوں  کے حوالے سے  قرارداد  پنجاب اسمبلی  کے سیکرٹریٹ  میں جمع کروا دی۔  قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’معاشرے میں جعلی پیروں،  عاملوں اور جادوگروں  کا کاروبار  اور ہتھکنڈے  اپنے عروج پر ہیں جو معاشرے کے لئے ناسور  بن چکے ہیں حکومت  ان ناجائز ہتھکنڈوں کے خلاف جامع  انداز میں قانون سازی کرے تاکہ اس  مکروہ دھندے  کا سدباب  ہو سکے اور عوام  اس ناسور  سے نجات پا سکیں‘‘   علاوہ ازیں  سید وسیم اختر نے  میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک  و پرنٹ میڈیا جعلی پیروں   اور عاملوں  کے اشتہارات  سے بھرے   ہوئے ہیں جو لوگوں  کو گمراہ کر رہے ہیں۔  لوگوں   کے گھر اجڑ رہے ہیں  اور یہ کاروبار ملک  میں ایک ناسور  کی صورت اختیار کر چکا ہے۔  ضرورت اس امر کی ہے کہ  سنجیدگی  سے ان جعلی پیروں  اور عاملوں  کے خلاف کارروائی  کی جائے۔  حالیہ دنوں  میں دل  دہلا دینے والے  واقعات نے پوری  قوم کو تشویش  میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  معاشرے میں بڑھتی ہوئی  بے راہ روی  قرآن  و سنت  سے دوری  کا نتیجہ ہے۔  ملک میں اسلامی قوانین  کے نفاذ ہی سے ہمارے  تمام مسائل  حل   ہو  سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...