ضیاء الحق کے سامنے نعتیں پڑھنے والا شوق سے ریفرنس لائے سامنا کروں گا، شیخ رشید

لاہور (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے سامنے نعتیں پڑھنے والا احسن اقبال میرے خلاف ریفرنس لانا چاہتا ہے تو بڑے شوق سے لائے میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ‘ فوج نے مجھ سے پوچھ کر نہیں آنا فوج جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے مگر جب ملک خطرے میں ہو گا تو فوج ملک کو سنبھالے گی۔سیف الرحمن کے ذریعے قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاملہ کرپشن کا میگاسکینڈل آنیوالا ہے ‘مجھے مستعفی کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔موجودہ اسمبلی میں اپوزیشن کا مشکوک کردار ہے۔ عمران خان کے سوا ساری اپوزیشن حکومت سے ملی ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا جب احسن اقبال ضیاء الحق کے سامنے نعتیں پڑھتا تھا تو میں اس وقت بھی سیاست میں تھا اور 1985کے انتخابات میں نوازشریف گروپ کو شکست بھی دے چکا ہوں۔ میں نے کبھی بھی فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی فوج نے مجھ سے پوچھ کر اقتدار میں آنا ہے اس میں کوئی شک نہیں فوج متحد ہے اور وہ جمہوریت کو کمزور نہیں کرنا چاہتی لیکن جب بات پاکستان کی ہو گی تو پھر فوج وہی کریگی جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔ انہوںنے کہا میں اب بھی کہتا ہوں کہ 2014ء میں نوازشریف چھا جائیں گے یا گھر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی بھاری مینڈیٹ آتا ہے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتی اور اب بھی مسلم لیگ (ن) کو اپنے بھاری مینڈیٹ اور اپنے روئیے سے ہی خطرہ ہے۔ این این آئی کے مطابق شیخ رشیداحمد نے کہا خود کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہوسکتا ہے اسمبلی سے باہر بھی آجائوں۔ جمہوریت کو بچانے کیلئے بھی اپوزیشن اکٹھی ہوسکتی ہے اور اسے ہونا چاہئے۔ ایسا لگ رہا ہے میرے ٹی وی ٹاک شوز بند کرا دیئے جائیں لیکن ایسا ہوا تو میں سیاسی سوچ بند کردوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...