پاکستان‘ سوئٹزر لینڈ کا ٹیکس ادائیگیوں کے متعلق معلومات کے تبادلے پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے دوہرے ٹیکسوں سے گریز اور ٹیکس ادائیگیوںکے بارے میں معلومات کے تبادلہ پر اتفاق کیا ہے جس سے سوئٹزر لینڈ میں موجود اہم شخصیات سوئس اکائونٹس کی تفصیلات تک پاکستانی ٹیکس حکام کی رسائی ممکن ہو جائے گی جس سے ملک کو ٹیکس وصولیوں کی مد میں خاطر خواہ رقوم کی وصولی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جولائی میں سوئٹزر لینڈ کا دورہ کررہا ہے جس میں سوئس حکام سے دونوں ممالک کے شہریوں کے ایک دوسرے ممالک میں کاروبار کی صورت میں خصوصی رعایتیں فراہم کرنے‘ دوہرے ٹیکسوں سے گریز کے سمجھوتے پر بات چیت اور ایک دوسرے کے شہریوں کے اکائونٹس‘ کاروبار‘ ٹیکس ادائیگیوں اور دیگر معلومات کے تبادلے اور ان معلومات تک رسائی کے حوالے سے معاملات طے کرنے کی امید ہے۔ قبل ازیں سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں ساری دنیا کے متمول افراد کے بینک کھاتے ہیں کیونکہ وہاں ٹیکس کا ایشو نہیں ہے ۔ مبینہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بشمول سابق صدر آصف زرداری کے لاکھوں ڈالرز کے سوئس اکائونٹس موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...