ماضی میں ہاکی فیڈریشن کے حکومتی فنڈز کا غلط استعمال ہوا : خالد محمود

Apr 21, 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) اولمپئن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری خالد محمود نے کہا کہ پی ایچ ایف کیلئے فنڈز ضروری ہیں لیکن پیسوں کے استعمال پر نظر رکھنا بھی بہت اہم معاملہ ہے۔ ماضی میں حکومتی گرانٹ کا غلط استعمال ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج حکومت بات نہیں سن رہی۔ حکومت اب فنڈ ریلیز کر دے تو بہتر ہے لیکن پیسہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں