لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک فٹ بال چیلنج کپ کے سلسلہ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ماڈل ٹائون فٹ بال گرائونڈ میں ایچ ای سی اور سیف ٹیکسٹائل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فیصل ٹائون گرائونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیشنل بنک نے پی آئی اے کو ایک گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول شیر محمد نے کیا۔ تیسرا میچ ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلا گیا جس میں واپڈا نے ایچ بی ایل کو تین صفر سے مات دی۔ واپڈا کی جانب سے وسیم عباس نے دو جبکہ احسان علی نے ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے، نیشنل بنک، واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔
فٹبال چیلنج کپ ،مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
Apr 21, 2015