زمین پر قبضہ کرکے شادی ہال بنانے کا الزام‘ بابرغوری کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے زمینوں پر قبضہ کرکے شادی ہال بنانے کا الزام لگانے پر این اے 246 سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ اپنے وکلا کے توسط سے بھجوائے گئے نوٹس میں بابر غوری کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے ان پر اور پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جن سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی اس لئے عمران اسماعیل اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور ہرجانہ ادا کریں وگرنہ انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...