اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کی اہلیہ خاتون اول کی مہمان داری کی ذمہ داری اپنی صاحبزادی مریم نواز کو دے دی ۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق پیر کے روز چینی صدر شی چن پنگ کی دو روزہ پاکستانی سرکاری دورے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ آمد پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کو خاتون اول کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی کی ہدایت کر دی اور دو رے کے دوران مسلسل چینی خاتون اول کے ہمراہ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مریم نواز کو کہا ہے کہ چینی خاتون اول کی مہمان نوازی کی تمام تر ذمہ داری آپ کی ہے اور سنجیدگی سے اس ذمہ داری کو نبھانا ،کسی قسم کی بھی کوتاہی ہوئی تو تمام ذمہ داری آپ پر ہو گی۔
وزیر اعظم نے چینی صدرکی اہلیہ کی مہمان داری کی ذمہ داری اپنی صاحبزادی مریم نواز کو دے دی
Apr 21, 2015