کراچی سے اسلام آباد جانیوالا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

کراچی (آئی این پی) کراچی سے اسلام آباد جانے والا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔ طیارے کے انجن میں دوران پرواز خرابی ہوئی جس کے بعد اسے واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں معمولی خرابی ہے جس کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جیسے ہی نقص دور ہوتا ہے مسافروں کو دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ تاہم پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...