ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کیلئے علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا

Apr 21, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کیلئے دائر درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیر اعظم کے بیٹے نے ای سی ایل میں اپنا نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست پر ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگایا کہ ایفیڈرین کیس اسلام آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے درخواست گزار راولپنڈی سے رجوع کرے۔

مزیدخبریں